اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں صوبائی کونسل کے رکن عبداللہ ناجی نظری نے بتایا ہے کہ صوبے کے" جرم" ضلع میں افغان فوج کی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں دس افغان فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
بدخشاں پولیس کے ترجمان ثنا اللہ روحانی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے فوج کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے انہیں اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔
طالبان نے دو روز قبل بھی صوبہ بدخشاں پر حملہ کیا تھا جسے افغان فوج نے پسپا کر دیا تھا۔
342